محمد فیصل کی ایک اور گنیز ورلڈریکارڈ بنانے کی تیاری

نئی دہلی:ہندوستان کے لئے چار مرتبہ گنیزورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے والے محمد فیصل جو ’میموری بائی‘کے نام سے بھی مشہور ہیں اس سال ڈسمبر میں ایک اور ریکارڈ توڑنے کی تیاری میں ہیں۔

حاجی حفیظ اللہ کے بیٹے فیصل اترپردیش کے ضلع سنبھال سے ہیں ا ور ایک کسان کے بیٹے ہی سال2011میں سب سے تیزی یادواشت کے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ انہوں نے بنایاتھا۔ فیصل نے پچھے سال چوتھی مرتبہ یہ ریکارڈ مارچ30کو بنایا۔ مگراس کامیابی کے راستہ فیصل کے لئے آسان نہیں تھا۔

متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والے فیصل اپنے اسکول کے ابتدائی دنوں میں میموری ورک شاپ میں حصہ لینے سے قاصر تھے۔ جب انہیں کلاس میں داخلہ کا موقع ملا ان کی ماں نے پڑوسی سے 1,500روپئے لیکر ان کا داخلہ کروایا۔

فیصل کے سخت محنت اور سنجیدگی ہی ہے جس کی وجہہ سے انہوں نے چار مرتبہ یہ ریکارڈ بنایا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ سے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد فیصلہ ایک میموری ٹرینی کی حیثیت سے کام کرنے لگے‘ تیزی کے ساتھ ریاضی کی مشقت‘ اور جملوں کی تربیت پر مشتمل کیمپ ہندوستان بھر میں منعقدکرنے لگے۔