محمد شامی کی اہلیہ کے ساتھ تصوئیر پر تنقیدی تبصرے

نئی دہلی: انڈیاتیز گیند باز محمد شامی کی اپنی اہلیہ حسین جہاں کے ساتھ تصوئیر جس میں وہ بناء آستین کا گاؤن پہنے ہوئے ہے فیس بک پر پوسٹ کئے جانے کے بعد تنقیدوں او رتبصروں میں گھیرے۔انہیں اہلیہ کے لباس کو لے کربھدے فقرے کسے گئے ۔ڈسمبر23کو شامی نے اپنی خوبصورت اہلیہ حسین جہاں کے ساتھ ایک تصوئیرپوسٹ کی ۔جو حسین کے لباس پر تنقیدوں کا سبب بنا۔ ’ایک بناء آستین کا گاؤن

لوگوں نے اس پر بیہودے فقرے پوسٹ کئے
’’ شرم کرو سر آپ ایک مسلم ہو بی بی کو پردے میں رکھو‘‘
’’آپ کی بیوی کا اتنا بڑا گلہ پہنی ہیں‘ آپ کو شرم نہیںآتی‘‘


سابق کرکٹ کھلاڑی محمد کیف ٹوئٹر پر شامی کے بچاؤ میںآتے ہوئے لکھا ’’تبصرے نہایت شرمناک ہیں۔ میں محمد شامی کے ساتھ ہوں۔ اس

سے بڑے کئی مسائل ہیں ملک میں۔احساس ہوگا آپ لوگوں کو اس کا‘‘۔

شامی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ کی جانے والی تنقیدوں کا جواب دیا او رکہاکہ ویرے گڈ مارننگ‘ ہر کسی کو زندگی میں مقام نہیں ملتا‘ کچھ قسمت والے ہوتے ہیں جنھیں نصیب ہوتا ہے! جلتے رہو