کلکتہ۔ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی کی بیوی حسین جہاں کے متعلق ان کے ماضی کی کچھ جانکاریوں کا انکشاف ہوا ہے۔تازہ رحجان میں بات سامنے ائی ہے کہ محمد شامی حسین جہاں کے پہلے شوہر نہیں ہیں۔
تیز گیند باز کی شادی سے قبلحسین نے ایس کے سیف الدین سے عشق میں شادی کی‘ جو کلکتہ میں ایک دوکان چلاتا ہے۔حسین جہاں دسویں جماعت کی طالب علم تھی جب سیف الدین نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی
۔دونوں نے 2002میں شادی کی اور حسین جہاں کو سیف الدین شیخ سے دوبیٹیاں بھی ہیں۔سیف الدین شیخ کا کہنا ہے کہ حسین جہاں زندگی میں کچھ بننا چاہتی تھی اس کے لئے دونوں کے درمیان میں طلاق ہوگیا۔
سیف الدین کا کہنا ہے کہ’’ وہی جانتی ہے اس نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ اکثر ہم دونوں کے درمیان میں تکرا ر ہوتی تھی‘ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہونا چاہتی تھی او رزندگی میں کچھ کرنا اس کامقصدتھا‘‘۔
اے بی نیوز سے بات کرتے ہوئے حسین کے سابق شوہر سیف الدین نے کہاکہ حسین اپنی بیٹیوں سے بات کرتی ہیں ایک دسویں جماعت کی طالب علم ہے اور ایک چھٹی جماعت میں پڑھائی کررہی ہے اور وہ ہفتہ میں تین مرتبہ بات کرتی ہے۔
سیف الدین شیخ نے کہاکہ وہ حسین جہاں کی ذاتی زندگی میں اب کسی مداخلت نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
حسین او رشامی کی ملاقات ائی پی ایل سیزن 2012میں ہوئی پانچ سالوں تک ساتھ رہنے کے بعد 6جون2014میں دونوں نے شادی کی۔ شامی سے حسین کو تین سال کی بیٹی عائیرہ شامی ہے۔شامی حسین جہاں کے دوسرے شوہر ہیں۔
مارچ7کے روز حسین جہاں نے محمد شامی پر بدسلوکی اور جنسی استحصال کا الزام عائد کیااور ناجائز رشتوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا۔بیوی کی شکایت کے بعد جمعہ کے روز محمد شامی پر انڈین پینل کوڈ( ائی پی سی) کی تحت غیرضمانتی او رضمانتی دفعات کے تحت ایک مقدمہ رجسٹرارڈ کیاگیا ہے۔
شامی پر 498اے کے تحت ایک مقدمہ بھی درج کیاگیا ہے ‘ جس کا مطالب ہے کہ شامی او ران کے گھر والوں نے حسین جہاں کے ساتھ زیادتی کی ہے
۔محمد شامی کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے تحت 307اور323کا ایک کیس بھی رجسٹرارڈ کیاگیا ہے
پیش ہے مکمل ویڈیو۔