امریکہ کے سینئر صحافی مائیکل وولف کی تصنیف میں انکشاف کیاگیا ہے کہ ’ وہائٹ ہاوس والے ٹرمپ کو خبطی اور بیٹی کو عقل سے پیدل سمجھتے ہیں‘
واشنگٹن۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں ان کے قرینی رفقا ء کے بیانات پر مبنی تصنیف ’ فائر اینڈ فیوری‘ انسائیڈ دی ٹرمپ ہاوس‘ میں انکشاف کیاگیا کہ وہائٹ ہاوس میں ان کے دوست ٹرمپ کو ’ ایک بچے کی مانند سمجھتے ہیں‘۔
امریکی سینٹر صحافی مائیکل وولف کی تصنیف کی مارکٹ میںآمد کے ساتھ ہی ’ بیسٹ سیل‘کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ اس کتاب کے جو اقتباسات دنیا بھر کے اخبارات اور جرائد میں گردش کررہے ہیں ان میں ایک جگہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں کہتے ہیں کہ’ یہ ہمارا بند ہ ہے‘۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’ فریب اور مکمل جھوٹ پر مبنی کتاب قراردیا۔
این بی سی کو انٹرویو میں مائیکل وولف نے بتایا کہ ’ وہائٹ ہاوس میں سب کہتے ہیں کہ وہ ( ٹرمپ)ایک بچے کی طرح ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے اپنی ہربات پر فوری تعریف کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے حسب روایات ٹوئٹ کیا کہ میں نے کبھی مائیکل وولف کو وائٹ ہاوز میں داخلے کی اجازت نہیں دی ’یہ کتاب جھوٹ‘ بدیانتی اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔ ٹرمپ کی ٹوئٹ پرمائیکل وولف نے جواب دیا کہ ’ میں نے صدر ٹرمپ سے ضرورگفتگو کی لیکن ان کی نظر میں وہ انٹریو آن ریکارڈ تھا یا نہیں ‘ مجھے نیں معلوم ‘ لیکن یقیناًوہ آدی ریکارڈ نہیں تھا۔‘
کتاب کی مقبولیت میں مرکزی کردار ڈونالڈٹرمپ کے سابق فوجی حکمت علی کے ماہر اسٹیو بینن کا انٹرویو ہے‘ جس میں کہاگیا کہ صدر ٹرمپ کے بیٹے کی روسی حکام سے ملاقات ’غداری‘ کے زمرے میں آتی ہے ۔ اسٹیو بینن نے وولف کو انٹریو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ ’ بالکل عقل سے پیدل ہے‘ صدراتی امیدوار بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔
کتاب میں دعوی کیاگیا ہے کہ امریکی کانگریس کے متعدد اراکین بشمول اسٹیو میونچ اور ریننگ پریبس نے ٹرمپ کو ’ احمق‘ قرار دیا جبکہ گرے ہون نے ’خبطی: اور ایچ آر میک ماسٹر نے’ شرابی ‘ قراردیا ہے