حیدرآباد۔سابق کپتان انڈین کرکٹ ٹیم وسابق رکن پارلیمنٹ لوک سبھا محمد اظہر الدین کو ’سدبھاؤنہ ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔
مسٹر ایم گوپالا کرشنن ریٹائرڈ ائی اے ایس افیسر کو بھی یہ ایوارڈ پیش کیاجائے گا۔
ہنس انڈیامیں شائع خبر کے مطابق 19اکٹوبر کے روز تاریخی چارمینار کے دامن پر 27ویں راجیو گاندھی سدبھاؤنہ یاترا کی انعقاد عمل میں ائے گا۔
واضح رہے کہ1990میں سابق وزیر اعظم ہند انجہانی راجیوگاندھی نے تاریخی چارمینار سے ہی جھنڈی دیکھاکر سدبھاؤنہ یاترا کی شروعات کی تھی۔
اس کے بعد حیدرآباد اورسکندرآباددونوں شہروں میں انہوں نے سدبھاؤنہ یاترا کی تھی۔ہر سال اس روز کو راجیوگاندھی سے منسوب کیاجاتا ہے۔
خبر ہے کہ اتم کمار ریڈی ٹی پی سی سی صدر نے راجیوگاندھی سدبھاؤنہ یاتر ا کی پرچم کشائی انجام دیں گے۔ مجوزہ پروگرام میں کانگریس کے دیگر قائدین کی بھی شرکت متوقع ہے۔