کسی بحث یا مباحثے یا پھر ٹیلی ویثرن انٹریو میں اکثرہم نے دیکھاہے مشہورشخصیتیں بھی فوری کوئی جواب دینا سے گریزکرتے ہیں ‘ اگر وہاں پر پوچھے جانے والے سوالات کو فوری جواب دیدیاجائے تو اس کو ماہر اور بے مثال قراردیا جاتا ہے ۔
مگر محض چار سال کی بے شمار صلاحیتوں کی مالک توصل شاہ کے اس انٹرویو کو دیکھ کر آپ کیاکہیں گے۔
نہایت معتبر او رقابل شخصیت انداز میں بات کررہی توصل شاہ نہ صرف اُردو زبان کے تحفظ کی بات کررہی ہیں بلکہ وہ اس کم عمری میں شاعر مشرق علامہ اقبال علیہ الرحمہ کے اشعار روانی کے ساتھ سنارہی ہیں۔ یہاں تک انہو ں نے اینکر کی جانب سے علامہ اقبال کے کافی مقبول شعر’’ کی محمدؐ سے وفاتونے تو ہم تیرے ہیں ۔
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں ‘‘ کو ہی علاقہ اقبال سے معذرت کے ساتھ مصرعہ کو تبدیل کردیا اور پڑھا ’’ یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں۔
کی محمدؐ سے وفاتونے تو ہم تیرے ہیں‘‘اور پوچھنے پر کہاکہ محمدؐ بلند ہیں اور لوح وقلم محمدؐ سے چھوٹی ہیں لہذامصرعہ اولیٰ کو مصرعہ ثانی میں تبدیل کردیا ہے میں نے۔ دیکھئے یہ چار سال کی توصل شاہ کا ویڈیو