مظفر نگر۔ راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ( آر ایس ایس ) سربراہ موہن بھگوات نے آج کہاکہ مذکورہ تنظیم کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ کوئی بھی حالات میں ملک کے لئے لڑنی والی’’ فوج‘‘ محض تین دنوں میں تیار کرسکتے ہیں۔آر ایس ایس سربراہ مظفر نگر میں اپنے چھ روزہ دورے کے آخری دن ضلع اسکول میدان میں آر ایس ایس کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔
موہن بھگوات نے کہاکہ’’ فوج جو کام چھ سے سات مہینوں میں انجام دیتی ہے اس کو کام کے لئے محض تین دنوں میں سنگھ سپاہی تیار کرسکتا ہے۔ یہ ہماری صلاحیت ہے۔
حالات اوردستور اگر اس بات کی اجازت دیں تو ناگزیر حالات میں اگر ملک کو ضرورت پڑتی ہے تو سیوم سیوک محاذ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘۔نہ تو سنگھ فوج ہے او رنہ ہی نیم فوجی دستہ ہے‘ اس سے ہٹ کر ’’سنگھ ایک خاندان‘‘ ہے جس میں ایک فوجی کی طرح تربیت دی جاتی ہے‘ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے کارکن اس ملک کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
بھگوات نے اپنے کارکنوں سے ذاتی ‘ گھریلو اور سماجی زندگی میں ایک بہترین مثال بنے زوردیا۔
You must be logged in to post a comment.