محبوبہ مفتی پارٹی کی تشکیل نو کررہی ہیں‘ رشتہ داروں کو باہر رکھا

مدنی‘ سابق منسٹر فاروق اندرابی‘ اور مفتی کے بھائی مصدق مفتی کو پارٹی میں کوئی اہم عہدہ نہیں دیا گیا ہے۔دوسرے قابل غور مفتی کے قریبی نعیم اختر کودورکھنا بھی ہے۔
سری نگر ۔ پی ڈی پی کے سات اراکین اسمبلی کے برسرعام ان کی مخالفت کے بعد اتوار کے روز قدیم پارٹی کو ہاتھوں میں لانے کے لئے پارٹی صدرمحبوبہ مفتی نے پارٹی کی ازسر نو تشکیل عمل میں لائی ہے۔وہیں کچھ سینئر پارٹی لیڈرس کو اہم عہدے دئے گئے ۔

مفتی کے رشتہ دار او رقریبی لوگوں کودور رکھا گیا ہے۔پارٹی کے نئے نائب صدر کے طور پر اتوار کے روز مفتی نے سینئر لیڈ اور سابق منسٹر عبدالرحمن ویری کے نام کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ عہدہ مفتی کے چچا سرتاج مدنی کے ’’ پارٹی مفاد میں ‘‘ دئے گئے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔مدنی ان میں سے جو پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف اکثر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

مدنی‘ سابق منسٹر فاروق اندرابی‘ اور مفتی کے بھائی مصدق مفتی کو پارٹی میں کوئی اہم عہدہ نہیں دیا گیا ہے۔دوسرے قابل غور مفتی کے قریبی نعیم اختر کودورکھنا بھی ہے۔مفتی نے پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی کا بھی احیاء عمل میں لایا ہے۔

پارٹی کے تین سینئر اراکین مظفر حسین بیگ‘ محمد دلاور میر اور قاضی افضل پر یہ کمیٹی مشتمل ہے‘ جن کا مانا تھا کہ انہیں پچھلے کچھ سالوں سے نظر انداز کیاجارہا ہے۔

پی اے سی کے دیگر اراکین میں نا ئب صدر عبدالرحمن ویر‘ سید بشارت بخاری‘چودھری ذوالفقاراور محمداشرف میر کے نام بھی شامل ہیں‘ جو مفتی کی زیرقیادت حکومت میں منسٹر رہ چکے ہیں۔ پی اے سی کی قیادت خود مفتی کریں گی۔

پارٹی نے نئی جنرل سکریٹریز کے نام بھی جار ی کئے ہیں جس میں حق خان بھی شامل ہیں جنھیں مفتی کی کابینہ کے آخری ردوبدل میں باہر کا راستہ دیکھا گیا تھا۔

دیگر جنرل سکریٹریز میں سابق منسٹر غلام بنی ہنجورا‘ مفتی اقبال ‘ ایس سریندر چودھری اور ایف سی بھاگت کے نام شامل ہیں۔