محبوبہ مفتی نے فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کے معاملے میں راجناتھ سنگھ سے مدد مانگی۔

سری نگر۔ چیف منسٹر جموں او رکشمیر محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کودرخواست پیش کرتے ہوئے کشمیر فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف جو این ائی اے کی تحویل میں ہے کے لئے مدد مانگی ہے۔

ٹیرر فنڈنگ اور حوالہ رقومات کے لین دین کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے فوٹو جرنلسٹ کی گرفتاری پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوان کے لواحقین ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں

اور فوٹو جرنلسٹ کی زندگی برباد نہیں ہونے دیں گے ، 5ستمبر 2017کو خصوصی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے فوٹوجرنلسٹ کامران یوسف کی ٹیرر فنڈنگ اور حوالہ رقومات کے لین دین کے سلسلے میں گرفتاری پر ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ کو کیس میں مداخلت کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ

مذکورہ نوجوان کی زندگی کو برباد نہیں ہونگے دیں گے اور وہ ذاتی طور پر نوجوان کے کیس میں مداخلت کر کے انہیںراحت پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھا ئے ۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹویٹ پر وزیر داخلت کو اس بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوان کا مستقبل مخدوش نہیں ہونا چاہیے ۔