احمدآباد۔گجرات کے پاٹیدار لیڈر نریندر پٹیل نے اپنے چونکا دینے والے انکشاف میں اس بات کا الزام عائد کیاکہ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے ایک کروڑ روپئے کی پیش کش کی گئی۔انہوں نے احمد آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا انکشاف کیاکہ اور وہیں پرانہوں نے پیشگی ادائی کے طور پر دی گئی دس لاکھ روپئے کی رقم بھی میڈیا کو بتائی۔
https://www.youtube.com/watch?v=5DjaoICgWTQ
پٹیل نے پاٹیدار لیڈر ورون پٹیل ایک میٹنگ میں انہیں ساتھ لے گئے جہاں پر کروڑ روپئے دینے کی بات ہوئی اور دس لاکھ روپئے پیش گی ادائی کی گئی اور پیر کے روز منعقد ہونے جلسہ میں مزید 90لاکھ روپئے دینے کا بات کہی گئی۔اتوار کے روز رات دیر گئے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر پٹیل نے کہاکہ ’’ مجھے احمد آباد طلب کیاگیا ‘ پھر وہاں سے گاندھی نگر لے گئے۔
مجھے ایک کروڑ روپئے کی پیش کش کی گئی تاکہ میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلوں۔ مجھے دس لاکھ روپئے بھی ادا کردئے گئے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ مذکورہ دس لاکھ روپئے محنت کی کمائی نہیں ہے وہ انہیں واپس کردونگا‘‘۔
ہفتہ کے روز ہاردیک پٹیل کے قریبی ورون پٹیل اور ریشماں پٹیل نے بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔دونوں نے ریاست کی برسراقتدار بی جے پی کے خلاف پاٹیدار احتجاج میں دونوں نے اہم رول ادا کیاتھا۔ہاردیک پٹیل نے دونوں کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھا کہ ’’ میں احتجاج کو جاری رکھوں گا عوام میرے ساتھ ہے‘‘۔