لکھنو۔بی ایس پی سے حالیہ ضمنی انتخابات میں ہاتھ ملانے کے بعد سماج وادی پارٹی نے آرجی ڈی کے پاس پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے اکھلیش یادو نے پارٹی نے نائب صدر کرن موئی نندا کو اس کام پر مامور کیا ہے جو لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی رانچی میں ملاقات کریں گے تاکہ 2019کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک عظیم اتحاد قائم کیاجاسکے۔
ہوسکتا ہے یہ ملاقات24مارچ کو راجندرا انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس میں ہوگی جہاں پر لالو پرساد یادو ہفتہ کے روز سینے میں درد کی شکایت میں علاج کیلئے داخل کئے گئے ہیں یاپھر رانچی کی ورسا منڈا جیل میں ہوگی۔
نندا نے ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے اتوار کے روز کہاکہ’’ ہم پہلے ہی جیل انتظامیہ سے اجازت لے چکے ہیں۔ لالو جی سے ملاقات کے بعد‘ میں تیجسوی سے ملوں گا‘ یہ ایک خیر سگالی ملاقات ہے‘‘۔ایس پی کے لئے آر جے ڈی کی پہلے سے حمایت کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’ لالو جی پہلے سے ہی کسی بھی انتخابی مفاہمت کے بغیرایس پی کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ پہلے بھی پارٹی کی بہت سارے میٹنگوں میں شریک ہوئے ہیں۔
میں اکھیلیش یادو کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا ایک پیغام انہیں دونگا‘‘۔نندا نے کہاکہ’’ مذکورہ بی جے پی حکومت ملک کو گھوما رہی ہے۔ سال2014کے لوک سبھا الیکشن سے قبل کسانوں کی دوگنی آمدنی کا وعدہ کیاگیاتھا اور بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کا بھروسہ دلایاگیاتھا‘ مگر انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔ اب وقت آگیا ہے پارٹیوں کو ایک ساتھ ہونے کا‘‘