مجلس کے زوال کا حلقہ نامپلی سے آغاز ہوگا : فیروز خان

کامیابی کے بعد حلقہ کو جرائم اور منشیات سے پاک بنانے کا عزم ۔ مختلف علاقوں میں دورہ
حیدرآباد/2 نومبر ( سیاست نیوز ) کانگریس کے قائد فیروزخان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد حلقہ ا سمبلی نامپلی کو جرائم اور منشیات سے پاک حلقہ میں تبدیل کرنے اور دلالوں کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے پیش قیاسی کی کہ مجلس کے زوال کا اسمبلی حلقہ نامپلی سے آغاز ہوگا ۔ فیروزخان نے درگاہ سید احمد بادپاؒ ، احمد نگر میں حاضری دیتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔ انہوں نے آج وجئے نگر کالونی اور ہمایوں نگر کے علاوہ مختلف محلہ جات کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں واقفیت حاصل کی ۔ انہیں اور کانگریس کو کامیاب بنانے پرمسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کا فیروز خان نے عوام کو تیقن دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ وہ نامپلی کو مثالی حلقہ میں تبدیل کرنے کا ایجنڈہ تیار کرچکے ہیں اور گذشتہ دو انتخابات کا انہیں مکمل تجربہ حاصل ہے ۔ مخالفین کے تمام سیاسی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے جذبہ سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں ۔ مذہبی جذبات بھڑکا کر اور جذباتی نعروں کے ذریعہ ابھی تک اس حلقہ سے مجلس کامیاب ہوتی رہی ہے ۔ مگر اس مرتبہ مجلس کے خوابوں پر پانی پھیر جائے گا ۔ مجلس کی شکست کا حلقہ اسمبلی نامپلی سے آغاز ہوگا حلقہ اسمبلی نامپلی کے عوام نے ابھی تک مجلس کے وعدوں پر بھروسہ کیا ہے ۔ مگر مجلس اور اسکے کامیاب ہونے والے منتخب عوامی نمائندوں نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 9 پر )