حیدرآباد : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے حلقہ چندرائن گٹہ کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی تلنگانہ اسمبلی میں پارٹی کے فلور لیڈر منتخب ہوئے ۔
تلنگانہ ٹو ڈے انگریزی اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے۔ صدر مجلس اسد الدین اویسی کی صدارت میں ایک اجلاس بروز اتوار منعقد ہوا ۔ جس میں اکبر الدین اویسی کو متفقہ طور پر فلور لیڈر منتخب کیا گیا ۔