مجلسی رکن اسمبلی احمد بلعلہ کی اسمبلی میں تقریر ، بی جے پی ، کانگریس او رتلگودیشم پارٹیوں پر زبردست حملہ ، چندرا بابو نائیڈو فلم شعلہ کے ’’ گبر سنگھ ‘‘ ہے ، اتم کمار ریڈی کی داڑھی کا تقابل اسامہ بن لادن کی داڑھی سے 

حیدرآباد : مجلس اتحاد المسلمین ( ایم آئی ایم ) جاریہ سال کے لوک سبھا انتخابات میں ٹی آر ایس کے ساتھ اتحاد جاری رکھے گی ۔ تلنگانہ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مجلس کے رکن اسمبلی ملک پیٹ احمد بن عبداللہ بلعلہ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس لوک سبھا کے انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کے ساتھ اتحاد برقرار رکھیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس کو تیسرا محاذ بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔

انہوں نے ٹی آر ایس سربراہ او روزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر سے درخواست کی کہ وہ مرکز میں تیسرا محاذ بنائیں ۔ مسٹر بلعلہ نے حالیہ اسمبلی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ان سبھی پارٹیوں کو نظر انداز کردیا جنہوں نے کے سی آر اور ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کررہے تھے ۔ مسٹر بلعلہ نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست کی ترقی او رعوام کے فائدوں کے لئے مجلس نے ٹی آر ایس سے اتحاد کیلئے ہاتھ بڑھا یا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ریاستی صدر مسٹر اتم کمار ریڈی اپنی داڑھی نہ منڈوائیں کیونکہ آئندہ دس سال تک تو کانگریس پارٹی اقتدار پرنہیںآئے گی ۔ او رایک دن ان کی داڑھی اسامہ بن لادن سے بھی زیادہ ہوجائے گی ۔ واضح رہے کہ اتم کمار ریڈی نے حالیہ انتخابات میں کہا تھا کہ اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں نہیں آئی تو وہ داڑھی نہیں منڈوائیں گے ۔ مسٹر بلعلہ نے نام لئے بغیر یوگی ادتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں یوپی سے ایک جوکر آیا تھا بی جے پی کامیابی دلانے کیلئے لیکن تلنگانہ عوام نے انہیں مسترد کردیا ۔

وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش مسٹر چندرا بابو نائیڈو پر نشانہ کستے ہوئے بلعلہ نے کہا کہ نائیڈو تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹ حاصل کرنے کیلئے دوسوکروڑ روپے تقسیم کئے ۔ انہو ں نے نائیڈو کا مقابلہ فلم ’شعلہ ‘ کے گبر کے ساتھ کیا ۔ ایم آئی ایم کے مستقبل کے امور پر تبادلہ کرتے ہوئے احمدبلعلہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی کے سی آر کے تیسرے محاذ بنانے کیلئے مہم چلائیں گے ۔