بھوپال: حکومت مدھیہ پردیش ‘ تما م پولیس ملازمین کے مصارف شادی کو برداشت کرے گی جو کہ فرائض انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوجائیں گے۔
چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے آج یہ اعلان کیا کہ وہ کل شب مہلوک جیل کانسٹبل رام شنکر یادو سونیا کی تقریب شادی میں شرکت کی۔
انہو ں نے دولہن کے والدکا رول ادا کرتے ہوئے باب الدخلہ پر مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں میں بتایاگیا ہے کہ اگر کوئی پولیس ملازم ڈیوٹی پر فوت ہوجائے تو ان کی بینی کو ریاست کی دختر تصور کیا جائے اور شادی کے تما م اخراجات حکومت برداشت کریگی ۔
واضح رہے کہ بھوپال جیل سے فرار سیمی کے کارکنوں نے 30اور31اکٹوبر کی شب کانسٹبل رام شنکر یادو کو ماردیاتھا۔بعدازاں انہیں انکاونٹر میں ہلاک کردیاگیا۔
ا س وقت چیف منسٹر مدھیہ پردیشنے یہ تیقن دیا تھا کہ مہلوک کے خاندان سے کسی ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہمی اور دختر سونیاکی شادی کے انتظامات کئے جائیں گے ۔
انہوں نے تقریب میں شادی میں دولہن کو سرکاری ملازمت کا تقرر نامہ بھی بطور تحفہ پیش کیا۔چوہان نے تمام رسومات شادی کی تکمیل تک موجود تھے اور دولہن کو ریاست کی دختر قراردیا۔