نئی دہلی : متنازع مبلغ اسلام ذاکر نائیک کے خلاف ہندوستانی ایجنسیو ں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ہندوستان کی سفارش پر غیر ملکی پولیس انٹر پول ہندوستا ن میں ذاکر نائیک سے وابستہ تمام دستاویزات کی جانچ کرنے کیلئے اپنی قانونی ٹیم روانہ کرے گی ۔ واضح رہے کہ ذاکر نائیک اس وقت ملیشائی حکومت کی پناہ میں ہے ۔ فرانس کی پولیس ایجنسی انٹر پول پہلی بار کسی دوسرے ملک کے معاملہ کو سلجھا رہی ہے ۔
انٹر پول کے اس مداخلت کے بعد ہندوستانی ایجنسیوں کے لئے بڑی کامیابی مانی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان کی سی بی آئی او راین آئی اے کے ٹیم کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ انٹر پول کے ساتھ مغربی امریکہ میں ایک انتہائی اہم میٹنگ ہوئی تھی ۔ اس میٹنگ میں سی بی آئی او راین آئی اے کی ٹیم نے انٹر پول کی ذاکر نائیک کے خلاف پختہ ثبوت حوالہ کئے ۔
ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں ہندوستا ن کی جانب سے ایک خصوصی وفد ملیشیا کے لئے روانہ ہوگا ۔