نئی دہلی : متنازع او رملک میں نفرت پھیلانے والی فلم رام جنم بھومی پر ممبئی ہائی کورٹ نے روک لگائی ہے ۔ او رحکم دیا کہ اس فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب سے بھی حذف کیا جائے ۔ ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ سے جہاں مسلمانوں میں خوشی کی لہر چل پڑی ہے ۔ اس فلم کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرنے والے ایڈوکیٹ حسنین قاضی نے بتایا کہ عدالت نے جو فیصلہ سنایا ہے وہ بہت ہی اچھا فیصلہ ہے ۔
ہم نے اس فلم کی روک کو لے کر ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے ۔ ہائی کورٹ نے ہماری آواز سنی اور اس فلم پر روک لگائی ۔ ایڈوکیٹ حسنین نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے واضح حکم دیا کہ اس فلم کے ٹریلر کو روکا جائے اور یوٹیوب پر سے بھی ہٹانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے اس فلم کے پوسٹرس بھی لگانے سے انکار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ فلم رام جنم بھومی میں رام مندر کے مسئلہ کو اچھالا گیا ہے ۔ مسلمانوں کے مذہبی معاملہ طلاق ثلاثہ اور حلالہ کو بھی غلط انداز سے فلمایاگیا ۔ رضا اکیڈمی ممبئی نے بھی اس فلم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔