احمد آباد۔بی جے پی صدر امیت شاہ ایس ائی ٹی عدالت میں پیش ہوکر وکیل دفعہ کے سامنے پیش ہوکر گواہی دی کہ بی جے پی کی سابق وزیر مایاکوڈانانی جو سال2002گجرات فسادات کی کے وقت کوڈنانی نروڈیا گام میں موجود نہیں تھی ‘ جس روز وہاں پر بھیانک فرقہ وارانہ فساد ہوا تھا۔اے این ائی کی خبر کے مطابق شاہ نے دعوی کیا کہ اس روز کوڈنانی 9:30سے لیکر9:45تک سیول اسپتال میں تھی اور میں نے ان سے وہاں پر ملاقات بھی کی تھی۔
Maya Kodnani was not present in Naroda Gam, she was inside the state assembly at 8.30 am: Amit Shah in court
— ANI (@ANI) September 18, 2017
عدالت میں دے گئے امیت شاہ کے بیان کو کچھ اس طرح پیش کیاگی اکہ ’’ مایاکوڈنانی نروڈا گام میں موجود نہیں تھی‘ وہ 8:30سے لیکر 9:30اور 9:45تک ریاستی اسمبلی میں تھی اور میں نے ان سے سیول اسپتال میں ملاقات بھی کی تھی‘‘۔ اے این ائی کی خبر کے مطابق شاہ نے کہاکہ ’’ جیسے ہی میں 11اور11:15کے درمیان اسپتال کے باہر آیا تو لوگوں نے مجھے گھیر لیاتھا۔
From 9:30 am to 9:45 am I was at the Civil Hospital & I met Maya Kodnani there: Amit Shah in Ahmedabad Court
— ANI (@ANI) September 18, 2017
مایاکوڈانانی اور میں اپنی کار سے پولیس جیب میں بیٹھا دئے گئے‘‘۔ کوڈنانی کی درخواست کے جواب میں جج بی پی دیسائی نے منگل کے روز شاہ کو سمن جاری کیاتھا جس پر وہ آج یہاں اپنا بیان قلمبند کروانے کے لئے پہنچے تھے۔مایاکوڈنانی سال2002میں رکن اسمبلی منتخب ہوئی اور سال 2007کے دوران اس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی حکومت میں انہیں جونیر منسٹر بنایاگیا
Gujarat: BJP President Amit Shah appears before a sessions court in Ahmedabad as Maya Kodnani's witness in 2002 Naroda Gam riots case. pic.twitter.com/iWkgMQXndl
— ANI (@ANI) September 18, 2017
۔تین ہفتے قبل سپریم کورٹ نے ایس ائی ٹی سے کہاکہ وہ چار ماہ میں اس کیس کی سنوائی ختم کرتے۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے نچلی عدالت سے کہاکہ دوماہ میں گواہی او رعینی شاہدین کے بیان قلمبند کرے۔گجرات میں ہوئے سال2002کے خون ریز فسادات میں نروڈا گام کا واقعہ بھی ایک بڑا فساد ہے جس کی تحقیقات سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس ائی ٹی کررہی ہے ۔
فبروری28سال2002کے نروڈا گام واقعہ میں گیارہ مسلمانوں کو قتل کردیاگیا تھا ‘ یہ واقعہ گودھرا ٹرین حادثے کے ایک روز بعد پیش آیاتھا۔ اس کیس میں82لوگوں کے خلاف مقدمہ چلایاجارہا ہے
۔نروڈا پاٹیہ فساد کیس میں کوڈنانی کو پہلے ہی 28سال کی جیل ہوئی ہے۔ کوڈنانی چاہتی تھی کہ امیت شاہ ان کے دعوی کو سچ ثابت کرنے کے لئے عدالت میں گواہی دیں‘ کوڈنانی کے مطابق وہ ہمیشہ امیت شاہ کے ساتھ ہی رہا کرتی تھی۔