مایاوتی کا پلٹ وار: مودی کی ریالی ناکام‘عوام انہیں ’’ یوپی والا‘‘کی حیثیت سے کبھی قبول نہیں کریگی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی کی لکھنو میں ہوئی مہاپریورتن ریالی کو ’’ فلاپ شو‘‘ قراردیتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پیر کے روز دعویٰ کیاہے کہ عوام کو جمع کرنے کی تمام کوششوں کے باوجود عوام مودی کو ’’یوپی والا‘‘ کی حیثیت سے کبھی قبول نہیں کریگی

۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ ٹکٹ کے عوام کوجمع کرنے کے لئے دعویداروں کو دی گئی پابندی اورہجوم کو اکٹھاکرنے کے لئے پیسہ خرچ کرنے کی وجہہ سے عوام وہاں ائی تھی۔

مایاوتی نے ’’ بی جے پی صدر امیت شاہ کی جانب سے مودی کو ریاست اترپردیش کی لوک سبھا نشست سے نمائندگی کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے نریندرمودی کو یوپی والا ثابت کرنے کی کوشش کی ‘‘ جس کے جواب میں مایاوتی نے کہاکہ ’’نریندرمودی کوعوام کبھی یوپی والا قبول نہیں کریگی‘‘۔

مایاوتی نے نریندر مودی کے بی ایچ ائی ایم موبائیل ایب کو بھیم راؤ امبیڈکر سے منسوب کرنے کی ریمارکس کو بھی ’’ دلتوں کو گمراہ ‘‘ کرنے کی کوشش کا حصہ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو نئے سال کے تحفہ میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھی ہوئی قیمتیں پیش کی ہیں۔