نئی دہلی : صد ر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کے بعد اب کسان لیڈر ان نے مودی حکومت او راراکین پارلیمنٹ کو گھیرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کی ہے ۔
حالانکہ کسان لیڈر ان نے صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ کسان کے مسائل پر بحث کروانے کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے تاہم ایسا ممکن نہیں ہے ۔
اس لئے اب کسان لیڈران نے مانسون اجلاس میں اپنے مطالبات کو منظور کروانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ ۲۸؍ مئی کو کسانوں کے ایک وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی ۔