ممبئی۔سال2008کے مالیگاؤں بم بلاسٹ میں یہاں پر این ائی اے کی خصوصی عدالت نے مزید دو ملزمین کو ضمانت دیدی ہے۔ سازش کے الزامات کے تحت محروس سدھاکر چترویدی اور سدھاکر ڈیوڈی عرف شنکر اچاریہ کو بھی این ائی عدالت کے جج ایس ڈی ٹیکالے نے ضمانت دی
۔بم دھماکوں کو انجام دینے کی سازش کو عملی جامعہ پہنانے کی تیار کے اجلاس میں دونوں نے بھی شرکت کی تھی۔
قبل ازیں اس کیس کے اصل ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لفٹنٹ کرنل پروہت کو بھی عدالت نے ضمانت پر رہاکردیا ہے۔ممبئی ہائی کورٹ نے سال کے اوائل میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو ضمانت دی تھی جبکہ سپریم کورڈ نے اسی ماہ کرنل پروہت کی ضمانت منظور کی ہے۔
ستمبر29سال2008کے وقت ضلع ناسک کے مالیگاؤں میں ہوئے اسکوٹر بم دھماکے میں چھ لوگوں کی موت اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔مذکورہ بم دھماکے کے ضمانت میں ٹھاکر اورپروہت کے بشمول بارہ لوگوں کو گرفتار کیاگیاتھا۔
تمام ملزمین کے خلاف ایم سی ا و سی اے اور یواے پی اے کے تحت مقدمہ چلایاجارہا ہے ۔