بی جے پی لیڈر وراجیہ سبھا ایم پی سبرامنیم سوامی نے آج کہاکہ وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو لند ن روانگی سے قبل وجئے مالیا کی ملاقات اور روانگی کے متعلق جانکاری دیناایک ’ ناقابل تردید ‘ بات ہے۔
سوامی کے ایک او ر سچ کے مطابق وہ لوک آؤٹ نوٹس جو اکٹوبر24سال2015کو جاری کی گئی تھی کو روانگی پر ’روک‘ سے منحرف کردیاگیا‘ تاکہ مالیا سامان پر مشتمل 54بیاگ لے کر آسانی کے ساتھ روانہ ہوسکے۔
We have now two undeniable facts on the Mallya escape issue: 1. Look Out Notice was diluted on Oct 24, 2015 from “Block” to “Report” departure enabling Mallya to depart with 54 checked luggage items. 2. Mallya told FM in Central Hall of Parliament that he was leaving for London.
— Subramanian Swamy (@Swamy39) September 13, 2018
سوامی نے کہا کہ میں ’’قریبی ذرائع ‘‘سے سنا ہے کہ وزارت خزانہ میں’’کسی کے‘‘ احکامات پر لوک آؤٹ نوٹس کو نظر انداز کیاگیا ہے۔
I learn from my sources that the Lookout Notice issued by CBI for Mallya was modified from “Block Departure” to “Report Departure” on October 24, 2015 on orders from someone in MoF. Who?
— Subramanian Swamy (@Swamy39) September 12, 2018
حیدرآباد رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہاکہ کیو ں سوامی صدر ٹوئٹ کے ذریعہ بتارہے ہیں وہ ’’رپورٹ او رانکشاف‘‘ کے ذریعہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
دوروز قبل وجئے مالیا نے لندن میں رپورٹرس کو بتایا کہ فراری سے قبل انہوں نے ہندوستان میں ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی۔
بعد ازاں سابق شراب کے صنعت کار نے کہاکہ انہو ں نے کبھی بھی جیٹلی سے ملاقات نہیں کی ہے۔
جیٹلی نے اپنی صفائی میں کہاکہ مالیا راجیہ سبھا کے رکن تھے اور پارلیمنٹ کے کواریڈار میں مجھے سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ’’ جب میں اپنے دفتر کے طرف جارہا تھا اسی دوران دوڑ کر مالیا میرے قریب ائے اور کہنے لگے کہ میں کچھ معاملے داری کی بات کرلی ہے‘‘۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ میں ان کی تمام دھاندلیوں سے واقف تھا انہو ں نے سابق میں بھی اس طرح کے غبن کئے تھے لہذا میں نے کہاکہ آپ مجھ سے نہیں بینکرس سے بات کرلیں۔ میں نے جو ان کے ہاتھ میں پیپرس تھے وہ بھی نہیں دیکھے‘‘۔
کانگریس ترجمان پی ایل پونیا نے کہاکہ جیٹلی ’’جھوٹ ‘‘ بول رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’مالیا کے ملک سے فرار ہونے کے دودن قبل پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں میں نے دونوں کو کافی دیر تک بات کرتے ہوئے دیکھا تھا‘‘
Given Vijay Mallya’s extremely serious allegations in London today, the PM should immediately order an independent probe into the matter. Arun Jaitley should step down as FInance Minister while this probe is underway.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 12, 2018
کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہاکہ مالیا کے ’’الزامات‘‘ نہایت ’’سنگین‘‘ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ’’ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ اس معاملہ کی آزادنہ تحقیقات کا حکم جاری کریں۔تحقیقات کی تکمیل تک وزیر خزانہ کے عہدے سے ارون جیٹلی کو استعفیٰ دے دینا چاہئے‘‘۔
اس پر یونین منسٹر روی شنکر پرساد نے یہ کہا
A deliberate accosting by Vijay Mallya in the corridors of Parliament and Arun Jaitley Ji rebuffing him to talk to the banks for repayment of loans in just half sentence is sought to be made an issue by the Congress Party.
— Ravi Shankar Prasad (@rsprasad) September 13, 2018