مالدیپ میں صدر ابراہیم محمد کی پارٹی کو انتخابات میں شاندار جیت

مالے 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد کی صالح پارٹی نے ملک میں اتوار کو ہوئے پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرلینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کامیابی سے صدر ابراہیم محمد کو ملک میں سیاسی آزادی بحال کرنے اور کرپشن کو ختم کرنے میں کامل آزادی ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے ۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صالح مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی 87 حلقوں میں 60 حلقوں میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہے ۔ امکان ہے کہ رات دیر گئے سرکاری طور پر نتائج کا اعلان کیا جائیگا تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہوا ہے ۔ مالدیپ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک واحد پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی ہ جبکہ یہاں 2008 میں ہمہ جہتی جمہوریت کو بحال کیا گیا تھا ۔ صالح کی پارٹی کی ایک مہم ترجمان افشاں لطیف نے کہا کہ یقینی طور پر یہ کامیابی عوام کی اس خواہش کا اظہار ہے کہ ملک میں اصلاحات لائی جائیں ۔ اصلاحی پالیسیوں پر عمل آوری کی جائے جن کا صدر ابراہیم محمد کی حکومت نے اپنے منشور میں اعلان کیا تھا ۔ پارٹی کارکنوں کی جانب سے کامیابی کا جشن منائے جانے کے دوران صالح پارٹی نے کہا کہ عوام کو یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ اب ملک کے آگے مزید چیلنجس ہیں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ پاری کا کہنا ہے کہ ہمارے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور شہریوں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دی جانی چاہئے ۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے وعدے کو پورا کیا جانا ہے ۔