حیدرآباد : عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کے کمشنر اور ضلع کلکٹر دانا کشور نے آج اعلان کیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے اسپیشل ڈیوٹی کیلئے اسٹاف کو خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ یہ تربیت ۱۷ اور ۱۸ ؍ مارچ کو دی جائے گی ۔ انہو ں نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ تقریبا دس ہزار عملہ الیکشن اسپیشل ڈیوٹی کیلئے انہیں خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ تربیت دینے کیلئے آٹھ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔
دانا کشور نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس تربیت کے لئے انہیں اپنے کام سے دو دن کی رخصت منظور کردی گئی ہے۔ انہوں نے ان عملہ سے خواہش کی کہ الیکشن کے وقت کسی قسم سستی اور رخصت حاصل نہ کریں ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر دانا کشور نے بتایا کہ جن عملہ کی طبیعت خراب رہتی ہے ان کے لئے میڈیکل کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عملہ خواہش کی کہ وہ الیکشن کے دن اپنی حاضری کو یقینی بنائے ورنہ ان کے خلاف دفعہ 134؍ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔