لینچنگ کے ملزمین پہلی لائن میں۔ یوگی نے دادری میں کہا’ایس پی حکومت نے ہمارے جذبات کو دبانے کی کوششیں کیں‘

لینچنگ کیس کا اہم ملزم واشال سنگھ راناجو مقامی بی جے پی لیڈر سنجے رانا کا بیٹا ہے‘ او رپونیت لوگوں میں شامل تھا۔وشال نے دعوی کیا کہ عوام میں موجودلوگوں میں انیس ملزمین میں سے16موجودتھے

دادری۔چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے اتوار کے روز گریٹر نوائیڈا کے بیسارا گاؤں میں ایک ریالی کے دوران پہلی صف میں سال2015میں گھر میں بیف رکھنے کے شبہ میں لیچنگ کاشکار بنائے گئے محمد اخلاق کے واقعہ میں ملوث ملزمین پہلی صف میں بیٹھے تھے ‘ چیف منسٹر یوگی نے مذکورہ لینچنگ کے واقعہ کو دوبارہ یاد کیا۔

ادتیہ ناتھ نے کہاکہ’’کس کو یاد نہیں ہے بسارا میں کیا ہوا تھا؟کس طرح سماج وادی پارٹی نے ہمارے جذبات کو دبانے کی کوشش کی ‘‘گوتم بدھ نگر کے بی جے پی امیدوار مہیش شرما کی انتخابی مہم سے وہ خطاب کررہے تھے۔

الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ’’مغربی یوپی میں اگر آپ بیل بنڈی پر بیٹھ کر کہیں جارہے ہیں ‘ راستے میں کسی چائے کی دوکان پر کھڑے ہوکر چائے نوشی کی سگریٹ پینے کے لئے رکے ‘ اتنی دیر میں آپ کے بھینس اور بیل چوری کرلئے جاتے‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ’’ جب ہم اقتدار میں ائے تو ہم نے تمام غیر قانونی ذبیحہ گھر بند کردئے‘‘۔لینچنگ کیس کا اہم ملزم واشال سنگھ راناجو مقامی بی جے پی لیڈر سنجے رانا کا بیٹا ہے‘ او رپونیت لوگوں میں شامل تھا۔وشال نے دعوی کیا کہ عوام میں موجودلوگوں میں انیس ملزمین میں سے16موجودتھے۔وشال اور دیگر پر ائی پی سی کی دفعہ302اور307کے تحت مقدمہ درج ہے ۔

تاہم اب تک چارجس ثبت نہیں کئے گئے کیوں کیس فاسٹ ٹریک کورٹ میں زیر التوا ہے۔ اگلے سنوائی 10اپریل کو ہے۔ پنت کانام ایف ائی آر میں نہیں ہے مگر تین ماہ بعد اس اخلاق کی بیٹی شائستہ کے بیان کے بعد گرفتار کیاگیاتھا۔

سال 2017میں الہ آباد ہائی کورٹ نے تمام ملزمین کی ضمانت منظورکی تھی‘ وشال نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہاں میں دیگر لوگوں کے ساتھ ریالی میں تھا۔ہم سب بی جے پی کے حامی ہیں‘‘۔

وہیں تمام ملزمین اپنے گھر بیسارا واپس اگئے ‘ واقعہ کے بعد اخلاق کی فیملی گاؤ ں چھوڑ کر چلی گئی۔ ریالی میں بی جے پی لیڈرس نے یوپی اے حکومت پر دہشت گردوں کو’’ بریانی پیش کرنے‘‘ اور ان کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کا ذمہ دار ٹہرایا۔

اسکے علاوہ ’’کانوریاترا‘‘ میں ڈی جے میوزک بجانے پر بھی روک کا الزام لگایا۔ یوگی ادتیہ ناتھ نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ایودھیا یاترا اور متنازعہ مقام پر جانے سے گریز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہندوؤں کی توہین کی ہے۔

فضائیہ حملے کے متعلق سوال کھڑا کرنے کو بھی یوگی نے قابل افسوس قراردیا۔سال2016اپریل میں اخلاق لینچنگ کیس2015ڈسمبر کو چارج شیٹ داخل کئے جانے کے بعد فاسٹ ٹریک کورٹ کے حوالے کیاگیاتھا۔ مختلف دفعات کے تحت جارچا پولیس اسٹیشن میں ایف ائی آردرج کرائی گئی تھی