نئی دہلی : این ڈی ٹی وی کے بانی پرانوے رائے اور ان کی بیوی رادھیکا رائے کے خلاف سی بی ائی کی جانب سے مقدمہ درج کئے جانے کے بعداین ڈی ٹی وی کے سینئر جرنلسٹ رویش کمار نے پیر کے روز بی جے پی کی زیرقیادت مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
چیانل کے ممتاز صحافی نے فیس بک کے سہارا لیتے ہوئے مودی حکومت کو چیالنج کیاہے کہ وہ راست کمیرے پر روبرو آکر این ڈی ٹی وی کو ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کریں۔اپنے ایک مضبوط فیس بک پوسٹ میں کمار نے لکھاکہ’’کیا تم ہمیں ڈرانے اور دھمکانے اور سب کو بشمول انکم ٹیکس محکمہ کو ہمارے خلاف کام پر لگارہے ہو۔دیکھو ہم خوف سے کانپ رہے ہیں۔ اب تمہارے سوشیل میڈیا کے نوکر کٹ پتلی ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مگر میڈیا کو اپنی گود میں کھیلنے کا شوق تمھیں ہے مگر ایک میڈیا ہاوز ایسا ہے جس نے یہ کرنے سے انکار کردیا۔تمہارے کامیاب کو نشان بنایاگیا’’ ہزاروں میڈیا تمہاری گود میں کھیلنے لگے‘ مگر این ڈی ٹی وی اس میں آسانی سے نہیں آسکا‘ اس بات کو تم بھی اچھی طرح جانتے ہو‘ اگرتمہیں این ڈی ٹی وی کو ختم کرنے کے خوشی ہوگی تو آمنے سامنے کرسیوں پر بیٹھ کر مقدمہ کریں۔ تم اور ہم ہاں پر ہونگے اور کیمرے راست ہوگا۔
سی بی ائی ذرائع کے طابق تحقیقاتی ایجنسی نے رائے اور ان کی بیوی رادھیکا کے علاوہ آر آر پی آر ہولڈنگس کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاجس پر مبینہ طور سے آئی سی ائی سی ائی بینک کے 48کروڑ کا نقصان کا الزام ہے۔ دھاوے کے بعد ‘ این ڈی ٹی وی رائے کے بچاؤ میںآکر یہ بیان جاری کیاہے۔