۔87 زخمی، کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی
بن غازی ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی کی ایک مسجد کے باہر دو کار بم دھماکوں کے نتیجہ میں کم سے کم 34 افراد ہلاک اور دیگر 87 افراد زخمی ہوگئے۔ طاقتور فوجی لیڈر خلیفہ حفتر نے تین سال کی مہم کے بعد گذشتہ سال جولائی میں اس مشرقی شہر کی جہادیوں کے قبضہ سے آزادی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے اس علاقہ میں سکون تھا لیکن وسطی علاقہ السلیمانی کی ایک نماز عشاء کے بعد اس مسجد کے باہر 30 منٹ کے دوران دو کاروں کے دھماکے ہوئے۔ حفتر کی فوج کے خلاف جہادیوں کے ساتھ لڑنے والے سلفی گروپوں کا مرکز سمجھی جانے والی اس مسجد کے باہر ہوئے دھماکوں کی ہنوز کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ الجلاء ہاسپٹل کی ترجمان فادیہ البرلغاثی نے کہا ہیکہ 51 زخمی اور 25 نعشیں اس دواخانہ کو لائی گئی ہیں۔ بن غازی میڈیکل سنٹر کے ترجمان نے 9 نعشوں اور 36 زخمیوں کو اپنے سنٹر لائے جانے کی توثیق کی ہے۔ حفتر فوج کے عہدیدار احم الفتوری بھی مہلوکین میںشامل ہیں۔