لیبیا : سیف الاسلام قذافی کو صدر بنانے کیلئے نئی مہم شروع 

طرابلس : لیبیا میں رواں ہفتہ ایک نئی مہم سامنے آئی ہے جس میں مقتولیڈر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کوملک کا صدر بنانے کی حمایت کی جارہی ہے ۔ قذافی حکومت کے حامیوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں سیف الاسلام کو مارچ 2019ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی حمایت کی جارہی ہے ۔ ہم نے آپ کی نامزد کیا ‘ کے عنوان سے جاری اس مہم میں معمر قذافی کے حامی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کئی مقامی قبائل او رمہاجرین بھی اس میں پیش پیش ہے ۔

وہ لیبیا میں قذافی کی حکومت کی بحالی کیلئے پر جوش ہیں تاکہ کرنل قذافی کے بے دردی سے قتل او راقتدار کھودینے کے بعد قذافی خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی دانشور او رمنڈیلا تحریک کے بانی محمد الرمیح نے کہا کہ سیف الاسلام القذافی کو صدارتی امیدوار بنانے کی حمایت میں جاری مہم میں ملک کے کئی طبقات حصہ لے رہے ہیں ۔