لڑکے نے جنسی خواہش کا اظہار کیا‘ لڑکی کے دوستوں نے اس کی پیٹائی کی

ابتداء میں بات چیت پرسکون تھی مگر دھیرے دھیرے اس نے جنسی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی حواس اور بے چینی ظاہر کردی
حیدرآباد۔ایک 20سال کا طالب علم اپنے دوست کو انسٹاگرام پر مسیج کرتے ہوئے جنسی تعلقات کے متعلق بات کرتا ہے اور اس کے لئے پیسے بھی ادا کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔

لڑکی نے لڑکے کو مادھا پور کے ایک اپارٹمنٹ میں بلایا اور اپنے دوستوں کے ہاتھوں اس کی بری طرح پیٹائی کروادی۔درایں اثناء لڑکا او ر لڑکی دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مادھو پور پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

مذکورہ لڑکی ایک20سالہ انجینئرنگ کی طالب علم ہے جو دلسکھ نگر میں رہتی ہے جس کو این وکرم نائیک نامی لڑکے کا انسٹاگرام پر 3جولائی کے روز مسیج وصول ہوا۔

پولیس نے لڑکی کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ’’ ابتداء میں بات چیت پرسکون تھی مگر دھیرے دھیرے اس نے جنسی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی حواس اور بے چینی ظاہر کردی۔

وکرم نے اس سے ہفتہ( اگست18)کے روز جنسی خواہشات کی تکمیل کے لئے ملاقات کرنے کو کہا‘ اور بدسلوکی کرنے لگا‘‘۔مبینہ طور پر شکایت کردہ لڑکی نے کہاکہ وکرم نے انسٹاگرام پر دوسری لڑکیوں کے ساتھ بھی اس طرح کی بات چیت کی ہے۔

اسی دوران ہفتہ کے روز ایپا سوسائٹی کے جس فلیٹ میں وکرم لڑکی سے ملاقات کے لئے گیا تھا اس کے ساتھ لڑکی کے دوستوں نے پیٹائی کی۔ضلع ورنگل کے متوطن وکرم نے اپنی شکایت میں کہاکہ’’ مجھے ملاقات کے لئے لڑکی کا پیغام وصول ہوا۔

میں ہفتہ کے روز حیدرآباد پہنچا اور اس کے پتہ پر گیا جو مجھے فراہم کیاگیاتھا۔ جب میں فلیٹ میں داخل ہوا تو کچھ چھ لو گ جو وہاں پرپہلے سے موجود تھے نے اندر سے دروازہ بند کرکے لوہے کے سلاخوں سے میری پیٹائی کی‘‘۔

سب انسپکٹر مادھا پور وینکٹ ریڈی نے کہاکہ’’ وکرم نے جنسی خواہشات کی تکمیل کا لڑکی سے اسرار کیاتھا اور اس کے لئے الجھنیں پیدا کررہا تھا۔ ائی پی سی کی دفعہ354ڈی کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ لڑکی نے وکرم کو سبق سیکھانے کی غرض سے اپنے دوستو ں کو بتایا جنھوں نے پیٹائی کی‘‘۔

ایس ائی نے کہاکہ لڑکی نے پولیس میں شکایت کرنے کے بجائے معاملے کی جانکاری اپنے دوستوں کو دی تھی۔سی ائی ریڈی نے کہاکہ’’ قانون ہاتھ میں لینے کا کسی کو بھی اختیار نہیں ہے۔

اگر لڑکے نے غلطی کی ہے تو تو انہیں پولیس کی جانکاری میں بات لانے کی ضرورت تھی‘ پیٹائی کرنے کا انہیں کوئی حق نہیں ہے‘‘۔ چھ لوگوں پر غیر قانونی طریقے سے وکرم کو محروس کرنے اور پیٹائی کرنے کے ضمن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

دونوں واقعات کی جانچ کی جارہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے ملزمین کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔