لکھنو۔ایک او ر’چائے والا‘انوج نگم نے تاریخ رقم کی ہے۔نٹ ورک 18میں شائع خبر کے مطابق 21سالہ انوج جوکہ چترکوٹ کے رہنے والے ہیں نے اترپردیش کے نگر پالیکا الیکشن 2017میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں مقابلہ کیاتھا۔
انوج نے 326ووٹ لیکر دس مرتبہ سے مسلسل جیتنے والے بی جے پی کے امیدوار اجئے کمار جنھوں نے 286ووٹ لئے کو شکست دی۔نٹ ورک 18سے بات کرتے ہوئے انوج نے کہاکہ ’’ اگر ایک’ چائے والا ‘ وزیراعظم بن سکتا ہے تو ‘ ایک میونسپل کونسلر کیوں نہیں بن سکتا‘‘۔
جذبات سے مغلوب انوج نے کہاکہ ’’ اگر مودی جی چائے بچنے کے بعد ایک وزیراعظم بن سکتے ہیں‘ کیامیں کونسلر نہیں بن سکتا؟بنا کسی ریالی او رروڈ شو کے میں وارڈکے ہر ایک گھر تک گیا۔
میں خاموشی کے ساتھ گیااور نہایت نرمی کے ساتھ لوگوں سے کہاکہ وہ مجھے ووٹ دیں۔ رائے دہی سے دوچار دن قبل میرے گھر والو ں نے میری لئے مہم چلائی۔انوج نے مزیدکہاکہ ’’ اس کامیابی میں میری چائے کی دوکان نے اہم رول ادا کیاہے کیونکہ بہت سارے لوگ میرے چائے کی دوکان پر آتے ہیں اور میرے ان کے ساتھ بہتر رشتے بنانے میں بھی مدد ملی ہے ۔
میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے سماج وادی پارٹی کا ٹکٹ ملا ہے‘ اور پارٹی کے ساتھ میں ہمیشہ وفادار رہوں گا۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یقیناًمیں نگر پالیکا پردیشد صدر کے الیکشن میں بھی مقابلہ کروں گا‘‘۔انوج کے والد پردیپ نگم ایک وکیل ہیں اور اس کے دوبھائی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں