میرٹھ: جب سارا ملک مہاتما گاندھی کی موت پر غم منارہا تھا وہیں پر ’’ کل ہند ہندومہاسبھا ‘‘ کے لوگ اس کے برخلاف کام کررہے تھے
۔گاندھی کی برسی کے موقع پر دائیں بازو کی تنظیموں نے اترپردیش میں اپنے میرٹھ دفتر کے باپر میٹھائیاں تقسیم کی اور بالی ووڈ کے گانوں پر رقص بھی کیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمر رسیدہ پنڈت اشوک شرما قومی نائب صدر ہندومہاسبھا نے کہاکہ یہ دن ہم تہوار کے طور پر مناتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ ہم مہاتماگاندھی کی برسی کے موقع پر پانچ دہوں سے یوم فتح کے طورپر مناتے آرہے ہیں۔ ان کے مطابق ‘ناتھو رام گوڈسے اپنی ساری زندگی میں گاندھی کا قتل کرکے بہترین کام کیاہے‘ لوگ اس دن غم مناتے ہیں مگر ہم اس کے برخلاف جشن مناتے ہیں‘‘۔
دی ہندو اخبار نے تنظیم کے سینئر عہدیدار کے حوالے سے لکھا کہ’’ ہر سال ہم میٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں ‘باجے والوں کو طلب کرتے ہوئے لوگوں کو جمع کرتے ہیں اور ناچ گانے کا اہتمام بھی کرتے ہیں اور یہ تمام کام گاندھی کے قتل کی خوشی میں کرتے ہیں‘‘۔
شرما نے مزیدکہاکہ ’’ ہمارے گوڈلئے شہیدہے جس نے گاندھی کو قتل کرکے ایک عظیم کام کیاہے ‘ گاندھی نے ملک کو دوتکڑوں میں بانٹ دیا تھا۔جبکہ پاکستان ایک اسلامی ملک بن گیا اور ہندوستان کواب تک ہندوراشٹرکا درجہ حاصل نہیں ہوا۔