لوگوں کو مارنے والی بھیڑ فسادی : اداکار رشی کپور

ممبئی : ملک بھر میں بڑھتے ہجومی تشدد کے واقعات پر تمام بالی ووڈ کے بڑے اسٹارس نے سخت اعتراض کیا ہے ۔اب ان میں رشی کپو ر کا نام بھی جڑ گیا ہے ۔جو اس وقت اپنی فلم ’’ ملک ‘‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہے ۔رشی کپور نے کہا کہ لوگوں کو مارنے والی بھیڑ فسادی ہے ۔ملک میں ان دنوں ایسے واقعات کا ہونا انتہائی بد قسمتی کی بات ہے ۔لنچنگ ہے کیا ؟بے شک ایک آدمی سے نمٹ لیا جاتا ہے ۔

لیکن جب ۱۰؍ لوگ ہوتے ہیں تو دادا گیری شروع ہوجاتی ہے ۔اور دس لوگ ایک آدمی کوماررہے ہوتے ہیں ۔یہ دراصل فساد اور غنڈہ گردی ہے ۔ فلم ملک کے پرموشن کے لئے دہلی پہنچے رشی کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو مل کربات چیت کرنی چا ہئے ۔