لوک سبھا انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کی تائید کرنے اسد اویسی کا اعلان 

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اپنی پارٹی کے ۶۱؍ سال مکمل ہونے پر دارالسلام میں زبردست جشن منا یا گیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر اسد الدین اویسی نے پارٹی کا پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد اویسی نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی ٹی آر ایس کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دارالسلام میدان پر پارٹی کارکنوں ، تمام ایم ایل ایز دیگر محبین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسمبلی انتخابات میں مجلس ا ور ٹی آر ایس نے مل کر زبردست کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر گرفتار کرنے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اس متنازعہ تنظیم پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن حکومت پاکستان نے اب تک مسعود اظہر کے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی جو کے تعجب خیز ہے ۔