لوک سبھا انتخابات : تلنگانہ میں تاحال چھبیس کروڑ روپے ضبط کئے گئے ۔ 

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کئے جارہے ہیں ۔ مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے ، سڑکوں پر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے ، حساس مقامات پر پولیس جوانوں کو تعینا ت کیا جارہا ہے۔

پولیس کی اس محنت کے نتیجہ میں ریاست میں تاحال چھبیس کروڑ روپے کے علاوہ شراب نشہ آور دوائیں ضبط کیا گیا ہے ۔یہ کارروائی ریاستی پولیس او رانکم ٹیکس کی مشترکہ طور پر کی ہے۔