سمجھوتا ایکسپرس معاملے میں سبھی ملزمین کو باعزت بری کئے جانے کے متعلق فیصلہ کا راست حوالہ دئے بغیر وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہاکہ اس قسم کے کئی واقعات کا مذکورہ مذہب میں دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہونے کے باوجود کانگریس نے ’’ہندو دہشت گردی‘‘ نام دیا‘ واضح رہے کہ سمجھوتا ایکسپرس معاملے کے چار ملزمین کوبری کردیاگیا ہے جس میں ایک ہندو کے مشہور لیڈر بھی شامل ہیں
ممبئی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این ائی اے ) کی ایک عدالت نے 2007میں پیش سمجھوتا ایکسپریس بم دھماکہ جس میں68لوگ مارے گئے تھے جن میں چالیس کا تعلق پاکستان سے تھا معاملہ میں راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ کے سابق رکن آسیما آنند اور دیگر لوگوں کو باعزت بری کردیاتھا۔
جج نے فیصلہ سناتے ہوئے ’’ گہرے رنج وغم ‘‘ کا اظہار کیا اور کہاتھا کہ ’’ اچھے ثبوت ‘‘ قانونی کاروائی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
پیرکے روز مہارشٹرا کے واردھا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ مذکورہ کانگریس نے دہشت گرد ی کا لیبل لگاکر ہندوسماج کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کوان کی ووٹ بینک سیاست کی وجہہ سے معاف نہیں کیاجانا چاہئے۔
اڈیشہ میں ایک الگ ریالی میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے بھی کانگریس کو اس مسلئے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ اس پارٹی کو ’’ ہندوؤں کو دنیا بھر میں بدنام کرنے ‘‘ کی کوشش کی ہے۔
اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کانگریس نے مودی پریہ کہتے ہوئے جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کیا کہ ان کی وزراتی دستوں نے ’’ ہندودہشت گردی‘‘ کی اصطلاح پر وضاحت کی تھی‘ جو اس وقت یونین ہوم سکریٹری تھے ان کا واضح اشارہ سینئر بی جے پی لیڈر آر کے سنگھ کی طرف تھا۔
کانگریس ترجمان منیش تیواری نے کہاکہ دہشت گردی کا نہ تو کوئی مذہب ہے او رنہ ہی کو ذات ہے وہ صرف لڑائی کرتے ہیں۔
وزیراعظم نریندرمودی نے مجوزہ لوک سبھاالیکشن کے لئے مہارشٹرا میں اپنی انتخابی مہم کی شروعات ورادھا ضلع سے کی‘ مہارشٹرا میں بی جے پی او راس کی ساتھی شیو سینا نے 2014کے عام انتخابات میں دس سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شراد پوار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے عظیم اتحاد میں شامل پارٹیوں کے اتحاد کو موقع پرستی سے منسوب کیا۔
مودی نے بالاکوٹ فضائیہ حملے کے حوالے سے کہاکہ کانگریس اور ان کی ساتھی پارٹیاں پاکستان کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ’’ وہ فضائیہ حملے کے متعلق ثبوت مانگ رہے ہیں اور ہمارے سکیورٹی دستوں سے سوال طلب کررہے ہیں‘‘۔
کانگریس پارٹی نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے معذرت خواہی کی مانگ کی ۔
کانگریس ترجمان رندیپ سراجیوالا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ وزیراعظم نریند رمودی نے جھوٹ کا سہارا لے کر وزیراعظم کی کرسی کے وقار کو پامال کیاہے۔ انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے‘‘