نئی دہلی : مرکزی حکومت آئندہ سال لوک سبھا کے ساتھ ہی ۱۱ ؍ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کرواسکتی ہے ۔بی جے پی ذرائع کے مطابق ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا الیکشن کے ساتھ راجستھان ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، میزورم ، چھتیس گڑھ او ر ہریانہ جیسی ریاستوں میں الیکشن کروائے جاسکتے ہیں ۔ اس کے لئے سبھی پارٹیو ں کی میٹنگ بلائی جاسکتی ہے ۔اس طرح کے الیکشن کروانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کی حکومت والی قیادت ایک ملک ایک الیکشن کی پیروی کرتی رہی ہے ۔
آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور اڈیشہ کے الیکشن لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ہی ہوتے ہیں ۔وہیں راجستھان ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ او رمیزورم میں لوک سبھا الیکشن میں ۶؍ ماہ بعد اسمبلی کیلئے ووٹ ڈالے جاتے ہیں ۔ ایسے ان ریاستوں کے الیکشن کچھ ماہ کیلئے آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔جمو ں و کشمیر فی الحال کسی کی حکومت نہیں ہے ۔ پی ڈی پی ۔ بی جے پی کے الگ ہونے کے بعد وہاں پر گورنر راج ہے ۔ ایسے میں وہاں بھی اگلے سال الیکشن کروائے جاسکتے ہیں ۔ وہیں مہاراشٹرا ، جھارکھنڈ او رہریانہ جیسی ریاستوں میں وقت سے قبل الیکشن کروائے جاسکتے ہیں ۔