لوک سبھاالیکشن2019۔متنازعہ پمفلٹس کی تقسیم کا سلسلہ ہنوز جاری

وہی آتشی نے دہلی کیشن برائے خواتین(ڈی سی ڈبلیو) میں جمعہ کے روز گوتم گمبھیر کے خلاف شکایت درج کرائی‘ مذکورہ سابق کرکٹر نے کہاکہ اگر عآپ مذکورہ الزامات کو ثابت کرتی ہے تو وہ خود کو ”پھانسی“ لگالیں گے۔

نئی دہلی۔ جمعہ کے روز افواہوں کا بازار گرم رہا ہے‘ ایک دن قبل ہی عام آدمی پارٹی کی ایسٹ دہلی سے امیدوار اتشی نے بی جے پی کے اپوزیشن امیدوار گوتم گمبھیرپر الزام عائد کیاانہوں نے آتشی کے متعلق ”گندے‘ توہین آمیز“ پمفلٹ تقسیم کئے ہیں۔

وہی آتشی نے دہلی کیشن برائے خواتین(ڈی سی ڈبلیو) میں جمعہ کے روز گوتم گمبھیر کے خلاف شکایت درج کرائی‘ مذکورہ سابق کرکٹر نے کہاکہ اگر عآپ مذکورہ الزامات کو ثابت کرتی ہے تو وہ خود کو ”پھانسی“ لگالیں گے۔

مذکورہ دونوں امیدواروں کو سیاسی پارٹیوں اور سابق کرکٹروں کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہورہی ہے۔جمعرات کے روز آتشی گمبھیر پر الزام عائد کیاکہ انہوں نے نیوز پیپرس کے ذریعہ مذکورہ حلقے پمفلٹ تقسیم کروائے ہیں۔

گمبھیر نے فوری طور سے آتشی‘ دہلی چیف منسٹرارویندکجریوال اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کو ہتک عزت کے دعوی کی نوٹس سے ردعمل دیا ہے۔

جمعہ کے رو ز عآپ ن گمبھیر کے خلاف ہتک عزت کی نوٹس کے ساتھ جواب دیا۔ ڈی سی ڈبلیو کی چیر پرسن سواتی مالیوال سے کی گئی شکایت میں آتشی نے کہاکہ پمفلٹ کا مواد ”فرقہ وارانہ نوعیت کا ہے اور اس میں انہیں کجریوال او رسیسوڈیا کو نشانہ بنایاگیاہے۔

شکایت ملنے کے بعدمالیا وال نے کہاکہ ”ہم نے ڈی سی پی(ایسٹ) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف ائی آردرج کرانے کو کہا ہے اور ساتھ میں الیکشن کمیشن سے کہاہے کہ وہ ضروری کاروائی کرے۔ ہفتہ کے روز جواب کی توقع ہے“۔

اس معاملے میں ریٹرنگ افیسر ایسٹ دہلی کے مہیش نے دہلی پولیس کو ایف ائی آردر ج کرنے کے متعلق لکھا ہے۔ مہیش نے کہاکہ پمفلٹ پر کسی سیاسی پارٹی‘ ناشر‘ کا نام نہیں ہے جو ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ1989اور انتخابی ِضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگا۔

گمبھیر کی حمایت میں مشہور کرکٹر اتر تو آتشی کی تائید سماج وادی پارٹی کے سربراہ پارٹی لائن سے بالاتر ہوکر حمایت کی