لوکپال کے موضوع پرآج سے بھوک ہڑتال کریں گے انا ہزارے

سماجی کارکن انا ہزارے بدھ سے بھوک ہڑتال پربیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے مہاراشٹرمیں اپنے گاوں رالے گن سدھ میں غیرمعینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ انا ہزارے نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود لوک پال اورلوک آیکت ایکٹ 2013 کو نافذ نہیں کرنے پرمرکزکی مذمت کی ہے۔

انہوں نے منگل کو کہا "کل میں صبح 10 بجے، میرے گاوں رالے گن سدھ میں انشن پربیٹھ رہا ہوں۔ یہ میرا انشن کسی شخص، فریق اورپارٹی کے خلاف نہیں ہے۔ سما ج اورملک کی بھلائی کے لئے باربارمیں احتجاج کرتا آیا ہوں۔ اسی طرح کی یہ تحریک ہے”۔

انہوں نے کہا کہ لوکپال قانون بن کر5 سال ہوگیا ہے اورنریندرمودی حکومت پانچ سال بعد بھی بارباربہانے بازی کرتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نریندرمودی حکومت کے دل میں اگریہ موضوع اہم ہوتا تو کیا پانچ سال لگنا ضروری تھا؟ گزشتہ 8 سال میں لوکپال کے مطالبے کولے کراناہزارے کی یہ تیسری بھوک ہڑتا ہے۔

اناہزارے سول سوسائٹی ارکان اورجماعتوں کی قیادت کرتے ہوئے اپریل 2011 میں پہلی باردہلی کے رام لیلا میدان میں غیرمعینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ گزشتہ ہفتے انا ہزارے نے کہا تھا کہ اگرلوکپال ہوتا تو ‘رافیل گھوٹالہ’ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ملک پر’تانا شاہی’ کی طرف جانے کا ‘خطرہ’ منڈلا رہا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1090235929787154433/photo/1