احمد آباد(گجرات)۔ویلناٹائن ڈے کے پیش نظر گجرات کے احمد آباد میں بجرنگ دل کارکنوں نے پوسٹرس چسپاں کئے۔
مذکورہ پوسٹرس پر لکھا ہے کہ ’’کہہ دو نو ویلنٹائن ڈے‘ اور ’لوجہاد‘ ہندو لڑکیاں ہوشیار ہوجائیں۔
درایں اثنا بجرنگ دل کے کارکنوں نے حیدرآباد کے چند ایک کلبس اور پبس کو بھی دھمکیاں دیتے ہوئے کہاکہ یہاں پر کسی قسم کی و ی ڈے سرگرمی نہیں ہونی چاہئے۔
دائیں باوز کی جانب سے اس روز ایسے سرگرمیوں کی اطلاع ہر سال موصول ہوتی ہے۔