بنگلورو۔سابق ائی اے ایس افیسر ایس ایم جمعدار نے جمعہ کے روز اس شبہ کا اظہار کیاکہ مشہورصحافی گوری لنکیش اور ماہر تعلیمات ایم ایم کلبورگی کا قتل اس لئے کیاگیا ہے کیونکہ ان لوگوں نے لنگایت ویراشاوری طبقے کو علیحدہ مذہبی موقف کی فراہمی کے مطالبہ کی حمایت کی تھی۔
ڈی سی میں شائع خبر کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر جمعدار نے کہاکہ انہیں بھی اس تحریک میں حصہ لینے پر دھمکیاں ملی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ دھمکیوں کے پیش نظر حکومت نے مجھے پولیس سکیورٹی بی فراہم کی تھی۔
مسٹر جمعدار نے مزید بتایا کہ گوری لنکیش نے لنگایت ویت ویراشاوری طبقہ کی حمایت میں21صفحات پر مشتمل ایڈیشن تحریر کئے تھے۔ کلبورگی نے بھی اس کی حمایت کی تھی۔