لندن کے میڈم تساڈم میوزیم کی جانب سے دپیکا پڈوکون کو شادی کا تحفہ ، 

لندن : مومی عجائب گھر میڈم تساڈم نے ہندوستانی اداکار ہ دپیکاپڈوکون کو ان کی شادی کے موقع پر ان کے لئے خاص تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ دپیکا کے شوہر بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ روایتی رسم و رواج کے مطابق ۱۴؍ نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈم تساڈم کے ٹوئیٹر بلاگ پر دپیکا پڈوکون کو مبارکبادپیش کی او ران کے لئے ایک خاص تحفہ کا انتظام کیاگیا ہے ۔انہیں تحفہ میں ان کے موم کا مجسمہ میوزیم لگایاجارہا ہے۔

میڈم تساڈم انتظامیہ نے کہا کہ آئندہ سال دپیکا کا مومی مجسمہ میوزیم کی زینت بن جائیگی ۔واضح رہے کہ میڈم تساڈم میں کئی بالی ووڈ اداکاروں کے مجسمہ ہیں جن میں سلمان خان ، شاہ رخ خان ، امیتابھ بچن کے نام مشہور ہیں ۔