لندن کی سڑکوں پر سب سے بڑی دعوت افطار۔ ویڈیو

لندن کی سڑکوں پر سب سے بڑی دعوت افطار کا اہتمام کیاگیا ۔مسلم ویلفیر مسجد اور فنس بری پارک مسجد کے اشتراک سے اس دعوت کا اہتمام کیاگیا تھا۔ افطار میں شریک لوگوں کو سبز بیاگس میں تحائف بھی پیش کئے گئے۔

اس موقع پر جرمی کاربن نے خطاب کرتے ہوئے پچھلے سال رمضان میں پیش ائے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ نسل پرست لوگوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے خلاف مذکورہ دعوت افطار

ایک بڑی تحریک جس میں ہندوستانی‘ عیسائی‘ نصرانی‘ برٹش پارلیمنٹ کے لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے نسل پرستی کا زہر اگلنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔

جرمی کاربن نے کہاکہ اس دعوت افطار کے اہتمام پر میں مسلم ویلفیر ہاوز مسجد اور فنس بری پارک ہاوز مسجد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔