جنوری2018میں اسکام منظرعام پر آنے سے کچھ ہفتہ قبل نیراؤمودی ہندوستان سے فرار ہوگیاتھا
نئی دہلی۔دی ٹیلی گراف میں شائع خبر کے مطابق ہیراؤ ں کا پنجاب نیشنل بینک فراڈ میں کروڑ ہاروپیو ں کاغبن کرنا والا بھگوڑا تاجر نیر اؤ مودی لندن کے مغربی حصہ میں ایک لکژری عمارت میں سکون کی زندگی بسر کررہا ہے اور ہیراؤں کا کاروبار بھی چلارہا ہے۔
ہفتہ کی صبح یوکے نژاد نیوز پیپر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دیکھا یا ہے کہ مودی ایک اسپورٹنگ جیکٹ زیب تن کئے ہوئے ہے جو ’’ اوسٹریچ ہائیڈ‘‘ کا ہے جس میں کی قیمت ’’کم سے کم 10,000پاونڈ‘‘( نولاکھ سے زیادہ ) کی ہے اور رپورٹر کی جانب سے پوچھے گئے ہر سال کے جواب میں’’ کوئی تبصرہ نہیں‘‘ کہہ کر ٹالنے کی کوشش کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مودی ’’ تین بیڈروم کے فلائیٹ میں رہ رہا ہے اور فلور کے ادھی حصہ کو اپنے قبضے میں رکھا ہے ‘ اور یہ عمارت سنٹر پوائنٹ ٹاؤر بلاک ہے جہا ں سے پورا لندن دیکھائی دیتا ہے‘‘جس کی قیمت17ہزار پاونڈ ( پندرہ لاکھ روپئے) ہے۔
Exclusive: Telegraph journalists tracked down Nirav Modi, the billionaire diamond tycoon who is a suspect for the biggest banking fraud in India's historyhttps://t.co/PpsjGeFEsy pic.twitter.com/v3dN5NotzQ
— The Telegraph (@Telegraph) March 8, 2019
مودی اور اس کے چچا میہول چوکسی کے خلاف پی این پی کے بعد ہندوستان کی تحقیقاتی ایجنسیاں کاروائی کررہی ہے ۔
دونوں نے ایل او یو ایس اور فارن لیٹرس آف کریڈیٹ( ایف ایل سیز) کے ذریعہ 13,600کروڑ روپئے کادھوکہ دیا ہے