لندن میں ایک ہوٹل کے مسلمان مالک نے مفت کرسمس میل کی پیش کش کی

لندن: شہر لندن میں ایک ترکی ریسٹورنٹ جس کا مالک ایک مسلمان ہے نہ کرسمس کے موقع پر بزرگوں اور بے گھر افراد کو جو اپنی چھوٹیاں اکیلے منانے کے لئے مجبور ہیں کو مفت کرسمس ڈنر کی پیش کش کی ہے۔

شیش ریسٹورنٹ نے تین طرح کے کھانے بشمول سوپ‘ ایک کیس رول اور رائس پڈنگ کے علاوہ ڈیسرٹ پر مشتمل تشہیرکررہا ہے۔منیجر ارسان کین جینک نے اسوسیٹ پریس کو بتایا کہ انہیں یہ خیال اس وقت آیاجب ان کی ملاقات ایک ضعیف عورت سے ہوئی جو بول رہی تھی کہ وہ کرسمس اکیلے منانے کے لئے مجبور ہے۔

جیک نے کہاکہ عورت کا بات نے مجھے متاثر کیاہے ’’ کیونکہ ہم اس معاشرے سے آتے ہیں‘ جہا ں پر ہم بلاتفریق مذہب اور نسل عوام کی مدد کرنے کو ترجیح دیتے ہیں‘‘۔

مفت کھانے کی اطلاع تیزی کے ساتھ ان لائن پھیل رہی ہے جس کے پیش نظر جینک نے کہاکہ ہم ڈسمبر25کوریسٹورنٹ میں بڑے ہجوم کی توقع کررہے ہیں۔
PTI