اسلام آباد ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میڈیا اطلاعات کے مطابق نواز شریف حکومت نے لفٹننٹ جنرل عمر جاوید باجوا کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کیا ہے ۔ جیو ٹی وی نے خبر دی ہے کہ لیفٹننٹ جنرل باجوا کے تقرر کا اعلامیہ توقع ہے کہ جلد جاری کیا جائے گا ۔اس دوران زبیر محمود حیات کو بحیثیت چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے ۔ موجودہ سربراہ افواج اپنی تین سالہ میعاد کی تکمیل کے بعد /29 نومبر کو سبکدوش ہوں گے ۔