رائے پور۔ ایک سوال کے جواب میںیوگی ادتیہ ناتھ اترپردیش کے چیف منسٹر نے کہاکہ آزادی کے بعد سے کہاجانے والا لفظ’ سکیولر‘ ایک’بڑا جھوٹ‘ ہے جس کی وجہہ سے ملک کو نقصان ہوا ہے۔ادتیہ ناتھ پیر کے روز دینک جگرن گروپ کے رائے پور میں منعقدہ ایک فنکشن میں تھے جہاں پر انہوں نے مزیدکہاکہ’’ تاریخ کو مسخ کرنا ملک سے غداری کرنے کے جرم سے کم نہیں ہے‘‘۔
فرقہ واریت اور سکیولرزم کے متعلق پوچھنے پر ادتیہ ناتھ نے کہاکہ’’ میرے ماننا یہ ہے کہ آزادی کے بعد سب سے بڑا جھوٹ سکیولرزم ہے۔ان لوگوں کوجنھوں نے اس لفظ کی ایجاد کی ہے اور جو اس کا استعمال کرتے ہیں انہیں ملک سے معافی مانگنا چاہئے‘‘۔
یوپی کے چیف منسٹر نے مزیدکہاکہ’’ اگر کوئی ایک کہے کہ حکومت ایک عقیدہ کی بنیاد پر چلائی جارہی ہے تو یہ ممکن نہیں ہے‘ میں22کروڑ لوگوں کا ذمہ داراوں ان کے جذبات او ر تحفظ پر میں جواب دہ ہوں۔ مگر میںیہاں پر کسی ایک کمیونٹی کی تباہی کے لئے نہیں بیٹھا ہوں۔
آپ غیر جانبدار ہوسکتے ہیں مگر سکیولر نہیں‘‘۔ یوپی چیف منسٹر نے کانگریس کو دہشت گردی‘ نکسلزم اورعلیحدگی پسندوں کو ملک میں فروغ دینے کا مورد الزام ٹھرایا۔انہوں نے نریندر مودی حکومت کو ’’ رام راج‘‘ قراردیا اور کہاکہ وزیر اعظم مودی عوام کے درد کو سمجھتے ہیں وہ کانگریس کی طرح نہیں ہیں ۔