ممبئی:کبھی کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرنے والے بالی ووڈ کے عظیم اداکار عامر خان نے صرف اور صر ف لتا منگیشر کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے ایوارڈتقریب کی دعوت کو قبول کیا۔
بالی ووڈ کی ممتاز گلوکارہ نے حالیہ دنوں میں ماسٹر دینا ناتھ منگیشر ایوارڈکی75ویں برسی کے موقع پر تقریب کے لئے عامر خان کو مدعو کیاتھا ۔بتایا گیا کہ عامر خان کوان کی فلم دنگل میں بہترین اداکاری پر خصوصی ایوارڈسے نوازا گیا
۔پی کے فلم کے اداکار عامر خان نے 16سال قبل اکیڈیمی ایوارڈفنکشن میں فلم لگان کو سال کی بہترین کے ایوارڈ سے نوازے جانے کے موقع پر شرکت کی تھی۔
پروفیشنل فرنٹ پر عامر خان بہت جلد سیرکیٹ سوپا ر اسٹار اور تھگ آف ہندوستان میں امتیابھ بچن کے ساتھ کام نظر ائیں گے۔
You must be logged in to post a comment.