لالو پرساد ، بیوی ، بیٹا اور دیگر کی بحیثیت ملزم طلبی

نئی دہلی 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو، اُن کی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو کے علاوہ دیگر افراد کو انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن اسکام کے ملزمین کی حیثیت سے طلب کرلیا۔ خصوصی جج اروند کمار نے ان تمام کو عدالت کے اجلاس پر 31 اگسٹ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ یہ طلبی آئی آر سی آئی سی دو ہوٹلوں کا کنٹراکٹ ایک خانگی فرد کو دینے کے اسکام کے مقدمات سے متعلق ہے۔ سی بی آئی نے 16 اپریل کو اِس مقدمے کا فرد جرم پیش کیا تھا اور ملزم کے خلاف کافی شہادتیں موجود تھیں۔