نئی دہلی:ممتاز ماہرقانون وسماجی جہدکار پرشانت بھوشن نے یہ کہتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کیا کہ ہندودیوتا کرشنا ’’ اخواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ‘‘ تھے۔صر ف یہ ہی نہیں بلکہ مسٹر بھوشن نے کہاکہ اگر ہمت ہے تو اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اپنے مخالف رومیو دستے کا نام مخالف کرشنا اسکوڈرکھیں۔
https://twitter.com/pbhushan1/status/848362262913875968
ٹوئٹرپربات کرتے ہوئے پرشانت بھوشن نے کہاکہ ’’ رومیو نے صرف ایک عورت سے محبت کی تھی‘ جبکہ لارڈکرشنا کا شمار بڑے پیمانے پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں میں ہوتا ہے ۔
اگر ادتیہ ناتھ کے پاس ہمت ہے تو و ہ اپنے دستے کانام مخالف کرشنا اسکوٹ رکھیں؟‘‘جس کے ساتھ ہی سوشیل میڈیاپر ایک طوفان کھڑا ہوگیا۔
Filing A police complaint today against Prashant Bhushan for insulting Lord Krishna https://t.co/JCCdkpbGsa
— Tajinder Pal Singh Bagga (@TajinderBagga) April 2, 2017
دہلی بی جے پی کے ترمان تیجندربگا عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈرکے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
My tweet on Romeo brigade being distorted. My position is: By the logic of Romeo Brigade, even Lord Krishna would look like eve teaser.
— Prashant Bhushan (@pbhushan1) April 2, 2017
انہوں نے پوسٹ کیاکہ’’لارڈ کرشنا کی توہین پر پرشانت بھوشن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے‘‘۔تاہم انہوں نے مذکورہ ٹوئٹس پراپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میرا ٹوئٹ رومیو برگیڈ پرتھا جو مسخ کیاجارہا ہے ۔
رومیو برگیڈ کی جانب سے میرا موقف ہے ‘ یہا ں تک کے لارڈ کرشنا بھی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے لگتے تھے‘‘۔
We have grown up with legends of young Krishna teasing Gopis.The logic of Romeo squad would criminalise this.Didnt intend to hunt sentiments
— Prashant Bhushan (@pbhushan1) April 2, 2017
اینٹی رومیو اسکوڈبی جے پی کاانتخابی وعد ہ تھاجس کی تشکیل چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی نگرانی کے لئے عمل میں لائی ہے۔