مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور سیول سوسائٹی گروپس’’عورتیں اٹھتی نہیں تو اور ظلم بڑھتاجائے گا ‘‘ کے عنوان پر ویمنس مارچ انڈیا کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔
اس مارچ کا مقصد جو 4اپریل کو ملک بھر کے شہروں‘ ٹاؤنس‘ گاؤں‘ تعلقہ میں مخالف دستور‘ مخالف غربت او رمخالف خواتین نفرت بھری طاقتوں کو شکست دینے کے مقصد سے منعقد کیاجارہا ہے۔ اس مہم کی سوشیل میڈیا پر تشہیر بھی کی گئی ہے۔
آرگنائزرس نے عوام سے اپیل کی ہے وہ اس مہم سے جوڑ کر دستور میں خواتین کو فراہم کی جانے والی آزادی کا تحفظ کریں۔ پچھلے پانچ سالوں میں ملک بھر میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی ‘ عصمت ریزی ‘ مارپیٹ او رقتل کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
خواتین کے جنسی استحصال کے واقعات بھی کافی حدتک بڑھے ہیں اور اس میں ملوث لوگوں بڑے سیاسی اسرورسوخ کے حال بھی ہیں۔ خواتین کی یہ مہم سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہی ہے جس میں لوگوں سے اس تحریک میں شامل ہونے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔